کراچی( پاکستان خبر) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کراچی کے گل پلازہ میں لگنے والی آگ کا دورہ کیا اور جاری امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیا۔ گورنر کا کہنا تھا کہ لوگوں کی جانیں بچانا اولین ترجیح ہے اور عمارت میں موجود 100 سے زائد افراد کو فوری طور پر محفوظ نکالا جائے۔کامران ٹیسوری نے آگ لگنے کی تفصیلات بھی حاصل کیں اور کہا کہ پلازہ میں ہزاروں دکانیں ہیں، لہذا دکاندار آئندہ خود اپنی حفاظت کے انتظامات کریں۔وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال اور ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار نے بھی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ امدادی ٹیمیں متاثرین کی مدد کے لیے سرگرم ہیں اور بچا کے فوری اقدامات جاری ہیں۔
گل پلازہ واقعہ میں لوگوں کی جانیں بچانا اولین ترجیح ہے:گورنر سندھ
1 ہفتے قبل