اسلام آباد( کامرس ڈیسک) محمد اورنگزیب نے پاکستان کی مالی صورتحال سے متعلق بڑی خبر سنائی ہے۔وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کے مطابق سعودی عرب نے پاکستان کے لیے مزید 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹس کی منظوری دے دی ہے، جن کی ادائیگی آئندہ ہفتے متوقع ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس کے ساتھ ساتھ سعودی عرب کی جانب سے پہلے سے موجود 5 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کو بھی توسیع دے دی گئی ہے، جو اب سالانہ بنیاد پر رول اوور کے بجائے طویل مدت کے لیے برقرار رکھا جائے گا، جس سے پاکستان کے مالیاتی استحکام میں بہتری آئے گی۔وزارت خزانہ کے مطابق یہ پیش رفت پاکستان کے لیے بیرونی مالی معاونت کے حوالے سے نہایت اہم ہے اور اس سے ملکی معیشت کو سہارا ملے گا۔محمد اورنگزیب نے یہ بات عالمی بینک اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے بہار اجلاس 2026 کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، جہاں انہوں نے حکومت کی بیرونی مالی حکمت عملی اور سعودی تعاون سے متعلق تفصیلات بھی بیان کیں۔
سعودی عرب کی بڑی مالی مدد، پاکستان کو اربوں ڈالر کی خوشخبری مل گئی
3 گھنٹے قبل