کراچی( پاکستان خبر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شہر کے انفرااسٹرکچر اور سڑکوں کی بحالی کے لیے 21.53 ارب روپے سے زائد کی منظوری دے دی ہے۔کراچی میں منعقد اجلاس میں صوبائی وزیر بلدیات، میئر کراچی، چیف سیکریٹری، پی اینڈ ڈی چیئرمین اور محکمہ بلدیات کے اعلیٰ افسران شریک ہوئے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سڑکوں کی بحالی شہری آمد و رفت بہتر کرے گی اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ دے گی، جبکہ عوامی سہولت اور شہری تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔اجلاس میں 13 ارب روپے کی خصوصی گرانٹ بھی منظور کی گئی، اور 24 ٹاؤن میونسپل کارپوریشنز کے لیے مالی امداد کی منظوری بھی دی گئی۔ میئر کراچی نے اجلاس میں شہر کی 409 خستہ حال سڑکوں کی مرمت کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔
کراچی کی سڑکیں اور انفرااسٹرکچر بہتر بنانے کیلئے 21 ارب روپے منظور
5 دن قبل