ممبئی( شوبز ڈیسک)نامور بھارتی اداکارہ رشمیکا مندانا اور اداکار وجے دیوراکونڈا کی مبینہ شادی کی خبریں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں، جہاں ان سے منسوب ایک شادی کا کارڈ تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں اداکار کافی عرصے سے اپنی قریبی دوستی اور ممکنہ شادی کی خبروں کے باعث سرخیوں میں رہے ہیں۔ اب سوشل میڈیا پر سامنے آنے والے ایک دعوت نامے نے مداحوں میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ کیا شادی 26 فروری 2026 کو ہوگی؟،وائرل دعوت نامے کے مطابق دونوں اداکار 26 فروری 2026 کو ایک سادہ اور نجی تقریب میں شادی کرنے والے ہیں۔کارڈ میں درج تفصیلات کے مطابق استقبالیہ تقریب 4 مارچ 2026 کو شام 7 بجے کے بعد حیدرآباد میں منعقد ہوگی۔ دعوت نامے میں درج ہے:“میں آپ کو ایک خاص خبر دینا چاہتا ہوں اور اپنی زندگی کے ایک اہم لمحے میں شریک ہونے کی دعوت دینا چاہتا ہوں۔”تاہم، تاحال دونوں اداکاروں کی جانب سے اس وائرل دعوت نامے یا شادی کی خبروں کی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی ہے۔
رشمیکا مندانا اور وجے دیوراکونڈا کی مبینہ شادی کا کارڈ وائرل
16 گھنٹے قبل