نئی دہلی( شوبز ڈیسک)ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کی مشہور جوڑی رشمیکا منڈانا اور وجے دیوراکونڈا کل، 26 فروری کو شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں۔پریمی جوڑے نے اپنی شادی کو خصوصی طور پر ’ویروش ویڈنگ‘ کا نام دیا ہے اور تقریب اراؤلی پہاڑیوں میں واقع دی مینٹوز میں منعقد ہوگی۔ تقریب نجی نوعیت کی ہوگی اور تقریباً 100 مہمان مدعو ہیں، جن میں فلمی شخصیات کے بجائے چند سیاستدان اور ہدایتکار شامل ہیں۔شادی سے قبل ہی یہ جوڑا ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کی امیر ترین جوڑی کے طور پر جانا جا رہا ہے۔ رشمیکا منڈانا جنوبی بھارت کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں شامل ہیں، جن کی مجموعی دولت تقریباً 66 کروڑ روپے ہے اور وہ فی فلم تقریباً 4 کروڑ روپے کماتی ہیں۔ ان کی آمدنی میں فلموں کے علاوہ برانڈز کی تشہیری مہم اور خوشبو کے برانڈ بھی شامل ہیں۔رشمیکا کی جائیدادیں بنگلورو، حیدرآباد، ممبئی، گوا اور کورگ میں پھیلی ہوئی ہیں، جس میں کورگ میں واقع ولا کی مالیت تقریباً 8 کروڑ روپے ہے۔ ان کے پاس رینج روور اسپورٹ، آڈی کیو تھری اور مرسڈیز بینز جیسی مہنگی گاڑیاں بھی موجود ہیں۔ان کے ہونے والے شوہر وجے دیوراکونڈا بھی جنوبی بھارت کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکاروں میں شمار ہوتے ہیں، جس سے جوڑے کی مجموعی دولت اور امارت کی عکاسی ہوتی ہے۔
رشمیکا منڈانا اور وجے دیوراکونڈا کل شادی کے بندھن میں بندھیں گے
3 گھنٹے قبل