تحریک انصاف رہنماؤں نے پولیس تشدد کے خلاف سندھ ہائیکورٹ کا دروازہ کھٹکھٹادیا

3 گھنٹے قبل
تحریک انصاف رہنماؤں نے پولیس تشدد کے خلاف سندھ ہائیکورٹ کا دروازہ کھٹکھٹادیا

کراچی ( پاکستان خبر) تحریک انصاف کے رہنما راجا اظہر اور فہیم خان نے دورانِ حراست مبینہ تشدد کے معاملے پر پولیس افسران کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لیے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔درخواست گزار کے وکیل منیب خٹک نے بتایا کہ 8 فروری کو کورنگی کے علاقے مہران ٹاؤن سے پولیس حکام نے راجا اظہر اور فہیم خان کو اغوا کیا اور حراست کے دوران ان پر بدترین تشدد کیا گیا۔ وکیل کے مطابق پولیس کا یہ اقدام فوجداری جرائم کے زمرے میں آتا ہے، اور مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جانا چاہیے۔درخواست میں یہ بھی بتایا گیا کہ ماتحت عدالت نے پولیس حکام کی رپورٹ کی بنیاد پر مقدمہ اندراج کی درخواست مسترد کر دی تھی۔ اس درخواست میں ڈی آئی جی ایسٹ، ایس ایس پی کورنگی، ڈی ایس پی اور دیگر پولیس افسران کو فریق بنایا گیا ہے۔