لندن میں ایرانی سفارت خانے کے باہر احتجاج، متعدد گرفتار

1 ہفتے قبل
لندن میں ایرانی سفارت خانے کے باہر احتجاج، متعدد گرفتار

 لندن( مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں ایرانی سفارت خانے کے باہر احتجاج کے دوران کئی افراد کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ لندن پولیس کے مطابق گرفتار افراد پر پرتشدد ہنگامہ آرائی، ایمرجنسی اہلکار پر حملہ، سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچانے اور سفارتی احاطے میں غیر قانونی داخلے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ مظاہرین کے خلاف تمام قانونی کارروائی کی جائے گی تاکہ شہر میں امن و امان برقرار رکھا جا سکے اور سفارتی مراکز کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔ یہ احتجاج اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ برطانیہ میں بعض حلقے ایران کی پالیسیوں کے خلاف شدید ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔