اسلام آباد( پاکستان خبر) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن کے شدید احتجاج اور صدر مملکت کی اعتراضات کے باوجود اہم بلز منظور کر لیے گئے۔اجلاس میں دانش اسکولز اتھارٹی بل 2025 اور گھریلو تشدد روک تھام و تحفظ بل 2025 کی منظوری دی گئی۔ دانش اسکولز اتھارٹی کے قیام کے بعد نصاب، کورسز اور مراکز امتیاز کی منظوری، معائنے اور نجی و سرکاری تعلیمی اداروں کے ساتھ تعاون کا اختیار حاصل ہوگا۔اپوزیشن کی جانب سے احتجاج کے دوران اسپیکر کے سامنے نعرے بازی اور ہنگامہ آرائی دیکھنے میں آئی، تاہم پارلیمنٹ نے بلز کی منظوری مکمل کی۔اجلاس میں قومی کمیشن برائے انسانی حقوق ترمیمی بل 2025 بھی منظور کیا گیا۔ علاوہ ازیں کراچی کے سانحہ گل پلازہ پر حکومت اور اپوزیشن کی مشترکہ قرارداد بھی متفقہ طور پر منظور کی گئی۔وزیر مملکت طلال چوہری نے گھریلو تشدد بل میں پہلی بار مردوں کو بھی شامل کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ اس سے تمام شہریوں کو تحفظ فراہم ہوگا۔بعد ازاں پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیا گیا۔
پارلیمنٹ نے دانش اسکولز، انسانی حقوق اور گھریلو تشدد بل منظور کر لیے
5 دن قبل