پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی رینکنگ میں بڑی چھلانگ، 126 سے 98 تک پہنچا

1 ہفتے قبل
پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی رینکنگ میں بڑی چھلانگ، 126 سے 98 تک پہنچا

اسلام آباد( پاکستان خبر) پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی حیثیت میں نمایاں بہتری آئی ہے، اور ملک کی پوزیشن عالمی فہرست میں مزید مضبوط ہو گئی ہے۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ پاکستانی پاسپورٹ کی رینکنگ اب 126ویں نمبر سے بڑھ کر 98ویں نمبر پر پہنچ گئی ہے۔محسن نقوی نے مزید کہا کہ یہ ترقی کا سلسلہ جاری رہے گا اور پاکستانی شہریوں کو بین الاقوامی سفر میں مزید سہولیات میسر آئیں گی۔ماہرین کے مطابق اس بہتری سے نہ صرف پاکستانی شہریوں کے لیے ویزا سہولت میں اضافہ ہوگا بلکہ ملک کی بین الاقوامی ساکھ بھی مضبوط ہوگی۔