لاہور( سپورٹس ڈیسک)ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سپر ایٹ مرحلے کے اہم میچ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے، کیونکہ قومی فاسٹ بولر سلمان مرزا سری لنکا کے خلاف میچ میں شرکت سے مشکوک ہو گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق سلمان مرزا پریکٹس کے دوران گھٹنے میں تکلیف کے باعث سہارا لے کر میدان سے باہر گئے اور دوبارہ ٹریننگ کے لیے واپس نہیں آئے۔ اس کے بعد ان کی جگہ نسیم شاہ کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔نسیم شاہ نے خواجہ نافع اور عثمان طارق کے ساتھ الگ نیٹ پر طویل پریکٹس کی ہے تاکہ میچ کے لیے مکمل طور پر تیار ہو سکیں۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ شام ساڑھے چھ بجے شروع ہوگا۔واضح رہے کہ پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے سری لنکا کو 65 رنز سے ہرانا ہوگا یا مقررہ ہدف 13 اوورز میں حاصل کرنا ہوگا، اس لیے یہ میچ ٹیم کے لیے انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔
پاکستان ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے پہلے فاسٹ بولر کے دھچکے کا سامنا
3 گھنٹے قبل