اسلام آباد( پاکستان خبر) سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ پاکستان کو امریکی صدر ٹرمپ نے عالمی پلیٹ فارم دیا ہے، اور بورڈ آف پیس صرف غزہ تک محدود نہیں۔انہوں نے بھارت کے یوم جمہوریہ پر انسٹیٹیوٹ فار پارلیمنٹ سروس میں یوم سیاہ کے سیمنار سے خطاب میں کہا کہ بھارت بے چین ہے کہ پاکستان نے پیس آف بورڈ میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ کشمیر اور فلسطین پاکستان کی پالیسی کا حصہ ہیں اور 2026 میں اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل کے رکن کے طور پر کشمیر کے حق میں کردار ادا کیا جائے گا۔حریت رہنما الطاف احمد وانی نے کہا کہ پاکستان پہلی بار عالمی سطح پر پیس میکر کے طور پر ابھرا ہے، اور اس موقع سے فائدہ اٹھانا وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے عوام اور دانشور طبقے پر زور دیا کہ قومی مفاد کے لیے حکومت کے فیصلے کی حمایت کریں۔
بھارت بے چین ہے کہ پاکستان نے پیس آف بورڈ میں شمولیت اختیار کر لی ہے: مشاہد حسین سید
2 دن قبل