اسلام آباد( پاکستان خبر)چین اور پاکستان نے ساتویں اسٹریٹیجک ڈائیلاگ کے دوران سی پیک سمیت مشترکہ مفادات کے تحفظ پر اتفاق کیا۔پاکستان اور چین کے وزرائے خارجہ کا یہ اجلاس بیجنگ میں منعقد ہوا، جس میں دونوں ممالک نے دوطرفہ تعلقات، علاقائی و عالمی امور، اقتصادی تعاون اور سلامتی کے شعبوں میں اشتراک کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔دفتر خارجہ کے مطابق چین کے وزیر خارجہ وانگ یی کی دعوت پر پاکستان کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے 3 سے 5 جنوری 2026 تک چین کا دورہ کیا، اور 4 جنوری کو دونوں وزرائے خارجہ نے اسٹریٹیجک ڈائیلاگ کی مشترکہ صدارت کی۔مذاکرات میں اسٹریٹیجک و سیاسی تعاون، دفاع و سلامتی، معیشت، تجارت، سرمایہ کاری اور عوامی روابط کے شعبوں میں تعاون کا جائزہ لیا گیا۔ فریقین نے باہمی تعلقات میں اعتماد بڑھانے اور مشترکہ مفادات کے تحفظ پر اتفاق کیا۔مزید برآں، دونوں ممالک نے 2026 میں سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ منانے کے لیے تقریبات شروع کرنے کا اعلان کیا، جس کا مقصد دوستی کو مضبوط کرنا اور تعاون کے نئے شعبے تلاش کرنا ہے۔
پاکستان اور چین کا سی پیک پر مذاکراتی عمل، دو نو ں ممالک تعائون پر اتفاق
3 ہفتے قبل