پاکستان اور کینیڈا معدنی شعبے میں سرمایہ کاری اور تعاون مزید فروغ دیں گے

5 دن قبل
پاکستان اور کینیڈا معدنی شعبے میں سرمایہ کاری اور تعاون مزید فروغ دیں گے

اسلام آباد( پاکستان خبر)ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری اور وژن پاکستان کے ذریعے معدنی شعبے میں عالمی شراکت داری فروغ پا رہی ہے، جو قومی معیشت کے لیے روشن مستقبل کی علامت ہے۔وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک اور کینیڈا کے ہائی کمشنر طارق علی خان کے درمیان ملاقات میں معدنیات، توانائی، سرمایہ کاری اور تکنیکی تعاون پر اتفاق کیا گیا۔کینیڈین ہائی کمشنر نے برک گولڈ کی ریکو ڈک پروجیکٹ میں کامیابی کو پاکستان-کینیڈا معدنی تعاون کی مضبوط بنیاد قرار دیا اور پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم میں شمولیت کے عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے پاکستان کو 2026 میں ہونے والی دنیا کی سب سے بڑی معدنیاتی کانفرنس ’’پراسپیکٹرز اینڈ ڈیولپرز ایسوسی ایشن آف کینیڈا‘‘ میں شرکت کی دعوت دی، جو معدنی شعبے کی عالمی سطح پر نمائش اور دوطرفہ تعاون کے لیے اہم پلیٹ فارم ہوگی۔