راولپنڈی( پاکستان خبر) پاک فوج کے جوانوں نے نئے سال کی آمد پر غیر متزلزل عزم، قربانی اور وطن سے بے لوث محبت کے اظہار کا اعادہ کیا ہے۔جوانوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ شدید سردی، دشوار گزار جغرافیہ اور کٹھن حالات بھی ان کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ سرحدوں پر ان کی موجودگی ہی قوم کے اطمینان، سلامتی اور تحفظ کی ضمانت ہے۔پاک فوج کے جوانوں نے واضح کیا کہ کسی بھی دشمن کو سرحد پار سے میلی آنکھ سے دیکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور وطن کے دفاع کے لیے ہر لمحہ تیار ہیں۔پیغام میں مزید کہا گیا کہ معرکہ حق کی کامیابی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پاک فوج دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے اور اسے مثر جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔پاک فوج کے جوانوں نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ وہ ہر قیمت پر مادرِ وطن کے دفاع اور امن و استحکام کے لیے اپنی خدمات جاری رکھیں گے۔
نئے سال پر پاک فوج کے جوانوں کا عزم، سرحدوں کے دفاع کا دوٹوک اعلان
3 ہفتے قبل