نیویارک( مانیٹرنگ ڈیسک) نیو یارک میں آج یکم جنوری 2026 کو ایک تاریخی لمحہ رقم ہوگا، جب نو منتخب میئر زہران ممدانی قرآنِ مجید پر حلف اٹھائیں گے۔ یہ پہلا موقع ہے جب نیو یارک کے میئر نے قرآن پر حلف لیا، اور زہران ممدانی شہر کے پہلے مسلم میئر بھی بنیں گے۔حلف برداری کی تقریب دو حصوں میں ہوگی: سرکاری تقریب میں زہران ممدانی اپنے دادا کے ذاتی قرآن اور ایک نایاب تاریخی قرآن، جو معروف سیاہ فام محقق آرتورو شومبرگ کی ملکیت تھا، پر حلف اٹھائیں گے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ شومبرگ خود مسلمان نہیں تھے، مگر یہ قرآن آج نیو یارک کی کثیرالثقافتی شناخت اور مذہبی ہم آہنگی کی علامت کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔اسی دن سٹی ہال کے باہر ایک عوامی تقریب بھی ہوگی، جس میں امریکی سینیٹر برنی سینڈرز اور موجودہ میئر ایرک ایڈمز سمیت دیگر اہم شخصیات شریک ہوں گی۔ زہران ممدانی نے کہا کہ یہ لمحہ نیو یارک کے لاکھوں مسلمانوں کے لیے فخر کا باعث ہے اور اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مسلمان شہری بھی برابری اور احترام کے مستحق ہیں۔
نیو یارک کے پہلے مسلم میئر زہران ممدانی قرآنِ کریم پر حلف اٹھائیں گے
3 ہفتے قبل