لاہور ریلوے اسٹیشن پر ایک نئی اپ گریڈڈ ٹرین کا افتتاح

3 ہفتے قبل
لاہور ریلوے اسٹیشن پر ایک نئی اپ گریڈڈ ٹرین کا افتتاح

لاہور( پاکستان خبر) پاکستان ریلوے نے لاہور ریلوے اسٹیشن پر ایک نئی اپ گریڈڈ ٹرین کا افتتاح کر دیا۔ افتتاح کی تقریب میں ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے انعام اللہ نے افسران کے ہمراہ حصہ لیا۔افتتاح کے موقع پر پاکستان ریلوے کی ترقی اور مسافروں کی بہتر سہولیات کے لیے دعائے خیر کی گئی، جبکہ ٹرین کو رنگ برنگی لڑیوں سے سجایا گیا۔ ڈی ایس ریلوے نے ٹرین کی مختلف کوچوں کا معائنہ کیا اور مسافروں سے سہولیات کے بارے میں بھی رائے حاصل کی۔لاہور ریلوے اسٹیشن سے نارووال پیسنجر ٹرین صبح 7:15 بجے بروقت روانہ ہوئی۔ یہ ٹرین بادامی باغ، شاہدرہ باغ، کالا خطائی، نارنگ، میتھہ سوجا، بدوملی، رعیہ خاص اور پیجووالی اسٹاپ کرتی ہوئی صبح 10:05 بجے نارووال پہنچے گی۔