تل ابیب( مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایران میں مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہروں کے دوسرے ہفتے میں داخل ہونے پر ایک بار پھر تہران کو اشتعال دلانے والا بیان دیا ہے۔نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل ایرانی عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کی آزادی، انصاف اور بہتر مستقبل کی جدوجہد کی حمایت کرتا ہے۔خبر رساں اداروں کے مطابق نیتن یاہو نے ہفتہ وار کابینہ اجلاس میں کہا کہ ممکن ہے ایرانی عوام اس وقت اپنی تقدیر اپنے ہاتھ میں لینے کے مرحلے پر ہوں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ اسرائیل ایرانی عوام کی خواہشات کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق احتجاج کے پہلے ہفتے کے دوران سکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں کم از کم 16 افراد ہلاک جبکہ سینکڑوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ تاہم ہلاکتوں اور گرفتاریوں کے اعداد و شمار پر سرکاری ذرائع اور حقوقی اداروں میں اختلاف پایا جاتا ہے، جن کی آزادانہ تصدیق ممکن نہیں ہو سکی۔