ہاکی ورلڈکپ 2026 کوالیفائر کے بعد قومی ٹیم وطن واپس پہنچی

3 گھنٹے قبل
ہاکی ورلڈکپ 2026 کوالیفائر کے بعد قومی ٹیم وطن واپس پہنچی

اسلام آباد( سپورٹس ڈیسک) ہاکی ورلڈکپ 2026 میں کوالیفائی کرنے کے بعد قومی ہاکی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی اور اسلام آباد ایئرپورٹ پر گرین شرٹس کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔وفاقی پارلیمانی سیکرٹری کرن ڈار کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہنے کے لیے ایئرپورٹ پہنچیں۔ ان کے ہمراہ پاکستان ہاکی فیڈریشن اور وزارت بین الصوبائی رابطہ کے حکام بھی موجود تھے۔کھلاڑیوں کی آمد پر انہیں ہار پہنائے گئے اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔پاکستان نے ہاکی ورلڈکپ کوالیفائر کے سیمی فائنل میں جاپان کو شکست دے کر آٹھ سال بعد ہاکی ورلڈکپ میں رسائی حاصل کی ہے۔ہاکی ورلڈکپ رواں سال ہالینڈ اور بیلجیم میں کھیلا جائے گا، جہاں قومی ٹیم عالمی مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرے گی۔