قومی ہاکی ٹیم کا پی ایچ ایف کے خلاف احتجاج، کپتان عماد شکیل بٹ کا بغاوت کا اعلان

15 گھنٹے قبل
قومی ہاکی ٹیم کا پی ایچ ایف کے خلاف احتجاج، کپتان عماد شکیل بٹ کا بغاوت کا اعلان

اسلام آباد( سپورٹس ڈیسک)قومی ہاکی ٹیم پرو ہاکی لیگ میں شرکت کے بعد آسٹریلیا سے وطن واپس پہنچ گئی، تاہم پاکستان ہاکی فیڈریشن کا کوئی نمائندہ کھلاڑیوں کے استقبال کے لیے ایئرپورٹ نہ پہنچا۔لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان عماد شکیل بٹ نے کھلاڑیوں کے ہمراہ ٹیم مینجمنٹ کے خلاف بغاوت کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ ٹیم مینجمنٹ کے ساتھ ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ نہیں کھیلیں گے۔کپتان کا کہنا تھا کہ دورہ آسٹریلیا کے دوران ٹیم کو مناسب سہولیات فراہم نہیں کی گئیں۔ ان کے مطابق نہ تو معیاری ہوٹل دیا گیا اور نہ ہی کھانے پینے کا مناسب انتظام تھا، جس کے باعث کھلاڑی خود کھانا پکاتے اور کپڑے دھوتے رہے۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ ایسی صورتحال میں ٹیم سے بہتر کارکردگی کی توقع کیسے کی جا سکتی ہے۔