موٹر وے پولیس نے زائد کرایے کی 60 لاکھ سے زائد رقم مسافروں کو واپس کروادی

3 گھنٹے قبل
موٹر وے پولیس نے زائد کرایے کی 60 لاکھ سے زائد رقم مسافروں کو واپس کروادی

اسلام آباد( پاکستان خبر)موٹر وے پولیس نے اضافی کرایوں کی مد میں وصول کی گئی 60 لاکھ سے زائد رقم مسافروں کو واپس دلوادی ہے۔ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق آئی جی موٹر وے پولیس سلطان احمد چوہدری کی ہدایت پر زائد کرایے اور اوورلوڈنگ کے خلاف خصوصی مہم 15 مارچ سے جاری ہے، جس کے دوران یہ رقم مسافروں کو واپس کر دی گئی۔موٹر وے پولیس نے مزید بتایا کہ سواری والی گاڑیوں کو اوورلوڈنگ، اوور چارجنگ اور نامکمل سفری دستاویزات کے حوالے سے 22 ہزار سے زائد چالان کیے جا چکے ہیں۔ شہری اپنی شکایات موٹر وے پولیس افسران، ہیلپ لائن 130 یا سوشل میڈیا ہینڈل @NHMPofficial پر درج کروا سکتے ہیں۔کفایت شعاری اور ایندھن کی بچت کے پیش نظر 12 مارچ سے نئی حدِ رفتار کی خلاف ورزی پر 24 ہزار سے زائد گاڑیوں کے چالان کیے گئے، جبکہ موٹر وے پولیس کے افسران ملک بھر کے ٹول پلازوں پر نئی حدِ رفتار اور روڈ سیفٹی سے متعلق آگاہی فراہم کر رہے ہیں۔