مودی حکومت اندرونی بحران اور خارجہ ناکامیوں کا شکار

2 دن قبل
مودی حکومت اندرونی بحران اور خارجہ ناکامیوں کا شکار

نئی دہلی( مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے سابق سیاستدان اور سینیٹر شانتہ چیتری نے وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت کو اندرونی خلفشار اور ناکام خارجہ پالیسی کے باعث عالمی سطح پر تنہائی کا شکار قرار دے دیا ہے۔شانتہ چیتری کا کہنا ہے کہ مودی حکومت کے بلند و بانگ دعوؤں کے برعکس بھارت اس وقت سنگین سیاسی، معاشی اور سفارتی مسائل میں گھرا ہوا ہے، جبکہ حکومتی بیانیہ زمینی حقائق سے مطابقت نہیں رکھتا۔انہوں نے کہا کہ مودی کی سفارت کاری جھوٹے دعوؤں پر مبنی ہے اور اس کے نتیجے میں بھارت کی معیشت، خارجہ پالیسی اور اسٹریٹجک حیثیت پر سنجیدہ سوالات اٹھ رہے ہیں، بڑھتے ہوئے ٹیکس، بیروزگاری اور مہنگائی نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔سابق سینیٹر کے مطابق امریکا کی جانب سے بھارت پر تجارتی ٹیرف عائد کیے جانا اور چاہ بہار بندرگاہ جیسے اہم منصوبے سے پیچھے ہٹنا بھارتی خارجہ پالیسی کی واضح ناکامی کا ثبوت ہے۔