مریم نواز کا ارفع کریم کو خراجِ تحسین

2 ہفتے قبل
مریم نواز کا ارفع کریم کو خراجِ تحسین

لاہور( پاکستان خبر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پاکستان کی آئی ٹی کی شاندار بیٹی اور صدارتی ایوارڈ یافتہ ارفع کریم کو ان کی 14ویں برسی کے موقع پر خراجِ تحسین پیش کیا۔مریم نواز نے کہا کہ نو سال کی عمر میں دنیا کی سب سے کم عمر مائیکروسافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل بننے والی ارفع کریم پنجاب کی ہر بیٹی کے لیے ایک مثال ہیں اور پاکستان کی ہونہار بیٹی کے طور پر ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ارفع کریم نے مائیکروسافٹ سرٹیفکیشن سے اپنے سفر کا آغاز کیا جسے ہم مزید عروج تک لے کر جائیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ پنجاب کے نوجوانوں کو آئی ٹی کے میدان میں مزید مواقع فراہم کرنے کے لیے نواز شریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ بھی لانچ کیا گیا ہے، جس کے ذریعے ہر بیٹی ارفع کریم بننے کی صلاحیت رکھتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف آئی ٹی سٹی میں عالمی معیار کے غیر ملکی اداروں کے کیمپس بھی قائم کیے جا رہے ہیں تاکہ نوجوانوں کو جدید آئی ٹی تعلیم اور عالمی مواقع میسر ہوں۔