محمود اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی تقرری سے جاری سیاسی تعطل ختم

1 ہفتے قبل
محمود اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی تقرری سے جاری سیاسی تعطل ختم

اسلام آباد( پاکستان خبر) محمود اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی تقرری نے پانچ ماہ سے جاری سیاسی تعطل کو بظاہر ختم کر دیا ہے، تاہم اس فیصلے کی ٹائمنگ اہمیت رکھتی ہے کیونکہ 8 فروری سے پی ٹی آئی کے مظاہروں کا آغاز ہونے والا ہے۔سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اچانک یہ نوٹیفکیشن جاری کیا، جبکہ اکتوبر میں پی ٹی آئی کی درخواست پر انہوں نے غور کرنے سے انکار کیا تھا۔ سیاسی حلقوں میں یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ اچکزئی کی تقرری سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ایما پر ہوئی، تاہم سپیکر ایاز صادق نے اس تاثر کی نفی کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ انہوں نے خود کیا اور نواز شریف نے انہیں فیصلوں کا مکمل اختیار دے رکھا ہے۔وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ پارٹی میں تمام فیصلے نواز شریف کی مشاورت سے کیے جاتے ہیں اور حتمی اختیار ہمیشہ نواز شریف کے پاس ہوتا ہے۔یہ قدم پارلیمانی کارروائیوں میں اپوزیشن کی موجودگی کو مستحکم کرنے کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے۔