لکی مروت( پاکستان خبر) نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے لکی مروت میں تین ٹریفک پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔ اہلکار ڈیوٹی پر موجود تھے کہ حملہ ہوا۔شہید اہلکاروں میں انچارج نورنگ جلال خان، پولیس کانسٹیبل عزیز اللہ اور پولیس کانسٹیبل عبداللہ شامل ہیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور شہدا کو نورنگ اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔دوسری جانب، بنوں کے تھانہ منڈان کی حدود کفشی خیل میں بھی پولیس اہلکار رشید خان موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے شہید ہوگئے۔پولیس نے موقع پر کارروائی جاری رکھتے ہوئے مشتبہ افراد کی گرفتاری کے لیے آپریشنز تیز کر دیے ہیں۔