پشاور( پاکستان خبر) وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی 9 تا 12 جنوری تک تین روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے۔دورے کے پہلے روز، 9 جنوری کو سہیل آفریدی صبح 11 بجے ایئرپورٹ پہنچیں گے اور بعد ازاں انصاف ہاس میں اہم ملاقاتیں کریں گے۔ اسی دن وہ کراچی پریس کلب بھی جائیں گے۔دورے کے دوسرے روز، وزیراعلی کراچی سے حیدرآباد جائیں گے، جہاں وہ حیدرآباد بار سے خطاب کریں گے اور اسٹریٹ موومنٹ میں حصہ لیں گے۔ دورے کے تیسرے روز سہیل آفریدی کراچی بار سے خطاب کریں گے۔وزیراعلی کے ہمراہ سلمان اکرم راجا، مینا خان آفریدی، شاہد خٹک اور شفیع جان بھی دورے میں شامل ہوں گے۔