خیبر پختونخوا حکومت نے تیراہ متاثرین کیلئے فنڈ جاری کردیئے

2 ہفتے قبل
خیبر پختونخوا حکومت نے تیراہ متاثرین کیلئے فنڈ جاری کردیئے

پشاور( پاکستان خبر) خیبر پختونخوا حکومت نے وادی تیراہ اور خیبر کے بے گھر اور متاثرہ خاندانوں کے لیے امدادی پیکج کا فیصلہ کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت نے متاثرہ خاندانوں اور بے گھر افراد کی مدد کے لیے 4 ارب روپے ریلیف فنڈز جاری کرنے کی منظوری دی ہے۔ محکمہ خزانہ نے پی ڈی ایم کی جانب سے بھیجی گئی سمری کی منظوری کے بعد سیکرٹری ریلیف کو باضابطہ مراسلہ جاری کیا ہے۔مراسلے میں اکاونٹنٹ جنرل خیبر پختونخوا اور ڈپٹی کمشنر ضلع خیبر کو ہدایات دی گئی ہیں کہ فنڈز کے استعمال میں مکمل شفافیت کو یقینی بنایا جائے اور تیراہ میں بے گھر ہونے والے خاندانوں کی بحالی کے عمل کو تیز کیا جائے۔ یہ فنڈز نومبر 2025 میں اسی مقصد کے لیے کی گئی درخواست کے مسترد ہونے کے بعد منظور کیے گئے ہیں۔