اسلام آباد( پاکستان خبر) سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ نے باضابطہ طور پر قانونی پریکٹس دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جس میں انٹرنیشنل اور مقامی ثالثی، اسٹرٹیجک قانونی مشاورت پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق منصور علی شاہ ٹیچنگ کے کام کو بھی جاری رکھیں گے اور فی الحال لاہور یونیورسٹی آف مینیجمنٹ سائنسز (LUMS) میں پروفیسر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔لنکڈ اِن پروفائل کے مطابق انہوں نے 13 نومبر 2025 کو آئین اور قانون کی حکمرانی کے لیے سپریم کورٹ سے استعفی دیا تھا۔ منصور علی شاہ پاکستان کے 45ویں چیف جسٹس کے طور پر عہدہ سنبھالنے کے حق دار تھے، تاہم متنازعہ 26 ویں آئینی ترمیم کے باعث انہیں سپریم کورٹ میں سنیارٹی سٹرکچر کی تبدیلی کے ذریعے خارج کر دیا گیا۔ان کے قانونی تجربے اور عدالت میں خدمات کو دیکھتے ہوئے ماہرین کا کہنا ہے کہ منصور علی شاہ کی موجودہ پریکٹس بین الاقوامی اور مقامی قانونی معاملات میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔
جسٹس (ر) منصور علی شاہ نے قانونی پریکٹس دوبارہ شروع کر دی
1 ہفتے قبل