اسرائیل نے تہران کے ٹریفک کیمروں کو ہیک کر کے خامنہ ای کو نشانہ بنایا:برطانوی اخبار

2 گھنٹے قبل
اسرائیل نے تہران کے ٹریفک کیمروں کو ہیک کر کے خامنہ ای کو نشانہ بنایا:برطانوی اخبار

لندن/تہران( مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے شہید ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای کو نشانہ بنانے کے لیے تہران کے ٹریفک کیمروں کو ہیک کیا تھا۔رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ اسرائیلی انٹیلی جنس مہم کے تحت تہران میں نصب متعدد ٹریفک کیمروں تک رسائی حاصل کی گئی اور کئی سال تک ان کی ویڈیوز خفیہ طور پر تل ابیب منتقل کی جاتی رہیں۔اخبار کے مطابق پاستور اسٹریٹ پر محافظوں اور ڈرائیوروں کی نقل و حرکت مسلسل نگرانی میں رہی، جبکہ مخصوص کیمروں کے ذریعے کمپاؤنڈ کے اندرونی معمولات اور پارکنگ پوائنٹس کی نشاندہی کی گئی۔