ایران کی فضائی حدود عارضی طور پر بند، بین الاقوامی پروازوں کو خصوصی اجازت

1 ہفتے قبل
ایران کی فضائی حدود عارضی طور پر بند، بین الاقوامی پروازوں کو خصوصی اجازت

تہران( مانیٹرنگ ڈیسک) ایران نے سکیورٹی وجوہات کے باعث اپنی فضائی حدود کو عارضی طور پر ہر قسم کی پروازوں کے لیے بند کر دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ جمعرات کی صبح کیا گیا اور ایک ایڈوائزری جاری کی گئی، جس میں کہا گیا کہ صرف بین الاقوامی پروازیں خصوصی اجازت کے ساتھ ایرانی فضائی حدود استعمال کر سکتی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ پابندی تقریبا ڈیڑھ سے دو گھنٹے کے لیے نافذ رہی، تاہم ایرانی حکام صورتحال کا مسلسل جائزہ لے رہے ہیں اور کسی بھی غیر معمولی صورتحال کے لیے الرٹ ہیں۔