ملک جنگ اور مذاکرات دونوں کے لیے تیار ہے: ایرانی وزیر خارجہ

2 ہفتے قبل
ملک جنگ اور مذاکرات دونوں کے لیے تیار ہے: ایرانی وزیر خارجہ

تہران( مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران جنگ اور مذاکرات دونوں کے لیے تیار ہے، اور ملک کی موجودہ صورتحال مکمل طور پر کنٹرول میں ہے۔عراقچی نے بیان میں کہا کہ گزشتہ ہفتے کے آخر میں ایران میں تشدد میں اضافہ ہوا، جہاں دہشت گرد عناصر نے پرامن مظاہرین اور سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا۔ ان کے مطابق ابتدا میں احتجاجات پرامن تھے، لیکن بعد ازاں پرتشدد شکل اختیار کر گئے۔ایرانی وزیر خارجہ نے مزید بتایا کہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران تقریبا 350 مساجد کو آگ لگائی گئی، تاہم سکیورٹی فورسز نے زیادہ سے زیادہ تحمل اور ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ مظاہرین کے مطالبات جائز تھے اور حکومت انہیں سن رہی تھی، جبکہ ملکی انتظامیہ عوام کی حفاظت اور امن و امان قائم رکھنے کے لیے سرگرم عمل ہے۔