ایرا ن کی امریکی اور اسرائیلی اہداف پر میزائل حملوں کی نئی لہر شروع

11 گھنٹے قبل
ایرا ن کی امریکی اور اسرائیلی اہداف پر میزائل حملوں کی نئی لہر شروع

 تہران( مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کی پاسداران انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ اس نے آپریشن وعدہ صادق 4 کے تحت امریکی اور اسرائیلی اہداف کے خلاف حملوں کی نئی لہر شروع کر دی ہے۔پاسداران انقلاب کے بیان کے مطابق اس آپریشن کی 37 ویں لہر میں تقریباً تین گھنٹے تک مسلسل میزائل حملے کیے گئے، جن میں عراق کے شہر اربیل، بحرین میں امریکی بحریہ کے ففتھ فلیٹ کے ہیڈ کوارٹر اور اسرائیل کے شہر تل ابیب میں فوجی مراکز کو نشانہ بنایا گیا۔بیان میں مزید کہا گیا کہ جنوبی تل ابیب میں واقع سیٹلائٹ مواصلاتی مرکز کو دوسری مرتبہ نشانہ بنایا گیا، جبکہ مقبوضہ بندرگاہ حیفہ پر بھی میزائل داغے گئے۔ حملوں میں خیبر شکن، قدر اور خرم شہر نامی میزائل استعمال کیے گئے، جن میں متعدد وارہیڈز نصب تھے اور قدر میزائل کے وارہیڈ کا وزن تقریباً ایک ٹن تھا۔پاسداران انقلاب نے بتایا کہ آپریشن وعدہ صادق 4 گزشتہ ماہ شروع کیا گیا تھا جب امریکا اور اسرائیل نے ایران کے خلاف فوجی کارروائیاں شروع کی تھیں۔