ایران نے مظاہرین کو پھانسی دینے کی خبریں بے بنیاد قرار دیدی

1 ہفتے قبل
ایران نے مظاہرین کو پھانسی دینے کی خبریں بے بنیاد قرار دیدی

تہران( مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے مظاہرین کو پھانسی دینے سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران میں ایسی کسی کارروائی کا کوئی منصوبہ زیرِ غور نہیں۔امریکی نشریاتی ادارے کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے واضح کیا کہ مظاہرین کو سزائے موت دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا اور اس حوالے سے پھیلائی جانے والی اطلاعات کو بے بنیاد قرار دیا۔عباس عراقچی کے مطابق ملک میں معاشی مسائل کے خلاف تقریبا دس روز تک پرامن احتجاج ہوا، جس کے بعد چند روز تشدد کے واقعات سامنے آئے۔ ان کا دعوی ہے کہ ان پرتشدد سرگرمیوں کو بیرونی عناصر کی جانب سے منظم کیا گیا۔