ایران میں مظاہروں کے بعد کال سروس بحال، انٹرنیٹ بند

2 ہفتے قبل
ایران میں مظاہروں کے بعد کال سروس بحال، انٹرنیٹ بند

تہران( مانیٹرنگ ڈیسک) ایران میں پُرتشدد مظاہروں کا سلسلہ رک جانے کے بعد ملک میں انٹرنیشنل کالز سروس دوبارہ بحال کر دی گئی ہے، تاہم انٹرنیٹ سروس اب بھی بند ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی انسانی حقوق تنظیم نے دعویٰ کیا ہے کہ احتجاجی مظاہروں کے دوران اب تک 1,850 مظاہرین ہلاک ہو چکے ہیں۔ یو این ہیومن رائٹس کے ترجمان نے بھی کہا کہ پرتشدد واقعات میں مرنے والوں کی تعداد ہزاروں میں ہے اور حکومت کی ذمہ داری ہے کہ ان واقعات کو جلد از جلد روکے۔ 2022ء کے بعد یہ ایران میں سب سے بڑے مظاہروں میں سے ایک ہیں۔ایرانی انٹیلی جنس حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے متعدد گھروں سے امریکی ساختہ دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ ان کے پاس بیرونِ ملک سے دہشت گرد ایجنٹوں کو احکامات دینے کے شواہد موجود ہیں اور ان کا خیال ہے کہ امریکا منصفانہ مذاکرات کے لیے تیار نہیں ہے۔