اسلام آباد( پاکستان خبر) ہائیکورٹ کے باہر جھگڑا کیس میں ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس نے دونوں کو سرینا ہوٹل کے قریب انڈر پاس سے حراست میں لیا، جب وہ ہائیکورٹ بار عہدیداران اور وکلاء کے ہمراہ ڈسٹرکٹ کورٹس جا رہے تھے۔گرفتاری کے دوران صحافیوں سے موبائل فون بھی ضبط کیے گئے۔ گزشتہ روز انسداد دہشتگردی عدالت نے عدم پیشی پر دونوں کی ضمانت کی درخواستیں خارج کر دی تھیں، جبکہ قبل از گرفتاری ضمانت کی درخواستیں پہلے ہی دائر کی جا چکی تھیں۔