حبا بخاری کی پی ٹی وی کے وائرل کلپ کی وضاحت سامنے آگئی

3 گھنٹے قبل
حبا بخاری کی پی ٹی وی کے وائرل کلپ کی وضاحت سامنے آگئی

کراچی ( شوبز ڈیسک)نامور پاکستانی اداکارہ حبا بخاری نے پی ٹی وی کے پرانے وائرل کلپ میں اپنی تصویر کے حوالے سے پیدا ہونے والی بحث پر وضاحت پیش کی ہے۔حبا بخاری کا شمار پاکستان کی بڑی اداکاراؤں میں ہوتا ہے اور گزشتہ پانچ سالوں میں وہ کئی کامیاب ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔ اداکار دانش تیمور کے ساتھ ان کی جوڑی مداحوں میں بے حد مقبول ہے اور دونوں جلد ہی آنے والے ڈرامے **ہمراہی** میں ایک بار پھر ساتھ نظر آئیں گے۔اداکارہ حال ہی میں فیصل قریشی کی رمضان ٹرانسمیشن میں مہمان کے طور پر شریک ہوئیں جہاں انہوں نے واضح کیا کہ کچھ عرصہ قبل وائرل ہونے والا پی ٹی وی کا میوزیکل نائٹ کلپ جس میں ایک کم عمر لڑکی ان سے مشابہ نظر آئی، وہ حقیقت میں وہ خود نہیں تھیں۔حبا بخاری نے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ کلپ کی حقیقت کو سمجھیں اور غیر مصدقہ قیاس آرائیوں پر بھروسہ نہ کریں۔