اسلام آباد( پاکستان خبر) چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) کی تعیناتی میں غیر معمولی تاخیر کا سامنا ہے اور چھ ماہ گزرنے کے باوجود ادارہ ایڈہاک بنیادوں پر چل رہا ہے۔وزارت تعلیم کے ذرائع کے مطابق موجودہ وقت میں سیکرٹری وزارت تعلیم نعیم محبوب بطور قائم مقام چیئرمین خدمات انجام دے رہے ہیں۔ چیئرمین ایچ ای سی کی تعیناتی کی سمری وزیر اعظم کو بھیجی گئی تھی، لیکن ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔سابق چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد کی مدت ملازمت 30 جولائی 2025 کو ختم ہوئی، جس کے بعد ادارے کو مستقل قیادت حاصل نہیں ہو سکی۔ ابتدائی طور پر نعیم محبوب کو 3 ماہ کے لیے اضافی ذمہ داریاں سونپی گئی تھیں، تاہم چھ ماہ گزرنے کے باوجود مستقل چیئرمین تعینات نہیں کیا گیا۔ذرائع کے مطابق چیئرمین کے عہدے کے لیے 750 درخواستیں جمع ہوئیں، اور ابتدا میں بیرون ملک سے امیدوار منتخب کرنے کی کوشش کی گئی، لیکن بین الاقوامی مراعات نہ ہونے کے باعث مقامی وائس چانسلرز کی بیوروکریسی سے ہی شارٹ لسٹ کیا گیا۔
ایچ ای سی کی چیئرمین تعیناتی 6 ماہ بعد بھی غیر یقینی، ایڈہاک بنیادوں پر جاری
1 ہفتے قبل