شدید دھند کے باعث موٹروے ایم-2 اور ایم-14 بند

2 ہفتے قبل
شدید دھند کے باعث موٹروے ایم-2 اور ایم-14 بند

اسلام آباد( پاکستان خبر) شدید دھند کے باعث موٹروے ایم-2 (اسلام آباد سے للہ تک) ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے، جبکہ موٹروے ایم-14 (ہکلہ تا داد خیل) پر بھی آمدورفت معطل ہے۔موٹروے پولیس کے مطابق یہ اقدام حادثات سے بچا اور موٹروے استعمال کرنے والوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے کیا گیا ہے۔موٹروے پولیس کے ترجمان نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور سفر سے قبل موٹروے کی موجودہ صورتحال کے بارے میں معلومات حاصل کریں تاکہ حادثات سے بچا جا سکے۔