ہانیہ عامر کی شادی تقریب میں دھوم، ویڈیوز وائرل

2 دن قبل
ہانیہ عامر کی شادی تقریب میں دھوم، ویڈیوز وائرل

لاہور ( شوبز ڈیسک) اداکارہ ہانیہ عامر ایک بار پھر اپنی جاندار شخصیت اور منفرد انداز کے باعث سوشل میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔وہ اپنی قریبی دوست اور اسٹائلسٹ آرندا النور کی شادی کی تقریبات میں شریک ہوئیں جہاں شوبز سے تعلق رکھنے والی کئی معروف شخصیات نے بھی شرکت کی۔تقریبات کے دوران اداکارہ یشما گل سمیت دیگر فنکاروں نے بھی خوب محفل سجائی اور خوشی کے لمحات کو یادگار بنایا۔خصوصی طور پر قوالی نائٹ اور سنگیت کی تقریب میں ہانیہ عامر کا انداز نمایاں رہا، جہاں انہوں نے سیاہ اور سنہری لباس میں شرکت کی جس نے ان کی شخصیت کو مزید نکھار دیا۔تقریب کے دوران انہوں نے دوستوں کے ہمراہ پُرجوش انداز میں رقص کیا، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔مداحوں کی جانب سے ان کے انداز، توانائی اور اعتماد کو خوب سراہا جا رہا ہے جبکہ ان کی موجودگی نے تقریب کو مزید رنگین بنا دیا۔