گرین ٹورزم پاکستان سیاحت اور سرمایہ کاری میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے: حکومتی دعوی

2 گھنٹے قبل
گرین ٹورزم پاکستان سیاحت اور سرمایہ کاری میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے: حکومتی دعوی

اسلام آباد( کامرس ڈیسک)گرین پاکستان انیشیٹیو کی سرپرستی میں قائم گرین ٹورزم پرائیوٹ لمٹیڈ سیاحتی ترقی اور سرمایہ کاری کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق گرین پاکستان انیشیٹیو، ایس آئی ایف سی کے زیر اہتمام قائم کیا گیا ادارہ ہے جو زراعت، لائیوسٹاک اور سیاحت کے شعبے کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہے۔گرین ٹورزم نے مختصر عرصے میں سیاحتی شعبے کو معاشی استحکام اور عالمی شناخت دینے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ 2024 میں پاکستان میں گرین ٹورزم کے قیام کے بعد غیر ملکی سیاحوں کی آمد میں بھی واضح اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس سے ملکی سیاحت اور سرمایہ کاری کے شعبے میں نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔