یونان میں ٹیکنالوجی کی خرابی، ہزاروں مسافر پھنس گئے

3 ہفتے قبل
یونان میں ٹیکنالوجی کی خرابی، ہزاروں مسافر پھنس گئے

یونان میں ٹیکنالوجی کی خرابی، ہزاروں مسافر پھنس گئے

یونان ( مانیٹرنگ ڈیسک)یورپ بھر میں ہزاروں مسافر مشکلات کا شکار ہو گئے جب یونان کی فضائی حدود میں اچانک تکنیکی خرابی کے باعث پروازوں کا نظام شدید متاثر ہوا۔ریڈیو فریکوئنسی نظام میں خرابی کے نتیجے میں یونان کے بیشتر ہوائی اڈوں پر فضائی ٹریفک کئی گھنٹوں تک معطل رہی، جس سے تعطیلات کے اختتامی دنوں میں سفر کرنے والے مسافر پھنس گئے۔یونانی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق صبح کے وقت شروع ہونے والی خرابی نے جلد ہی بڑے پیمانے پر اثر ڈالا، اور ہوائی اڈوں پر آپریشن تقریبا مکمل طور پر رک گیا۔اگرچہ کچھ پروازوں کو محدود اجازت دی گئی، زیادہ تر پروازیں منسوخ یا شدید تاخیر کا شکار رہیں۔ دوپہر کے بعد پائلٹس نے بیک اپ فریکوئنسیز استعمال کرنا شروع کیں، جس کے بعد فضائی آمد و رفت جزوی طور پر بحال ہوئی۔ تاہم اتوار کی شام تک حکام خرابی کی اصل وجہ معلوم نہ کر سکے۔