لاہور( پاکستان خبر) مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے خوشخبری ہے، حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 10 روپے 28 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 57 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔اس کمی کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 257 روپے 08 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے، جو پہلے 265 روپے 65 پیسے تھی، جبکہ پٹرول کی نئی قیمت 253 روپے 17 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے، جو پہلے 263 روپے 45 پیسے تھی۔نئی قیمتیں رات 12 بجے سے نافذ العمل ہوں گی اور یہ 15 جنوری 2026 تک برقرار رہیں گی۔