آذربائیجان( مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی سطح پر بھارتی مظالم سامنے آنے کے بعد مودی حکومت ایک بار پھر پاکستان فوبیا کا شکار ہوگئی ہے۔آذربائیجان میں اقلیتوں پر بھارتی مظالم کے خلاف پہلی عالمی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں شرکا نے بھارت کی جابرانہ پالیسیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ عالمی نشریاتی ادارے آزر ٹیک نیوز کے مطابق یہ کانفرنس بھارتی درندگی کو عالمی انسانی حقوق کے ایجنڈے میں شامل کرنے کا واضح اشارہ ہے۔1984 کے فسادات میں 8 سے 17 ہزار سکھوں کے قتل، 50 ہزار سے زائد سکھوں کی ہجرت اور 1980 کے عشرے میں بے شمار جبری گمشدگیاں و ماورائے عدالت قتل عالمی کانفرنس میں زیر بحث آئیں۔پاکستان کی متوازن خارجہ پالیسی اور بھارتی مظالم کے خلاف آواز بلند ہونے پر گودی میڈیا میں تذبذب دیکھا گیا، اور عالمی کانفرنس کے بعد من گھڑت الزامات بھی عائد کیے گئے۔
آذربائیجان میں بھارتی مظالم پر عالمی کانفرنس، مودی پاکستان فوبیا
5 دن قبل