نو مئی کے ہنگاموں کی فوٹیج سے وزیر اعلی کے گناہ سامنے آئے:عظمی بخاری

2 ہفتے قبل
نو مئی کے ہنگاموں کی فوٹیج سے وزیر اعلی کے گناہ سامنے آئے:عظمی بخاری

لاہور( پاکستان خبر) پنجاب کی وزیر اطلاعات و نشریات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ نو مئی کو پشاور میں ہونے والے ہنگاموں کے دوران وزیر اعلی خیبر پختونخوا کی فوٹیج سامنے آ چکی ہے، جو پنجاب فرانزک کے مطابق تصدیق شدہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی کے پی جھوٹ بولنے اور اپنے اعمال کی ذمہ داری نہ لینے کی عادت رکھتے ہیں۔ڈی جی پی آر لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران عظمی بخاری نے بتایا کہ وزیر اعلی کے پی نے بعض پوسٹس اپنے سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں، لیکن بعد میں انہیں ڈیلیٹ کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کامران بنگش، تیمور جھگڑا اور سہیل آفریدی کی فوٹیجز کا مکمل تجزیہ کیا گیا ہے، اور مراد سعید کی فوٹیج بھی ریکارڈ پر موجود ہے، جس میں وہ واضح طور پر کہہ رہے ہیں کہ "آپ کو جگہیں بتا دی گئی ہیں"۔عظمی بخاری نے کہا کہ 9 مئی کو کیے گئے فالس آپریشن کے حوالے سے بے شمار شواہد اکٹھے ہو چکے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ وزیر اعلی کے پی نے پشاور میں ریڈیو اسٹیشن کے پاس کور کمانڈر ہاس میں اجازت نہ ملنے پر ریڈیو اسٹیشن کو آگ لگائی۔وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ وزیر اعلی کے پی کراچی کے دورے پر بھی انارکی پھیلانے، بدتمیزی کرنے اور میڈیا پر حملے کے لیے گئے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ وزیر اعلی نے مزار قائد کا دورہ کیا، اور اس دوران جناح ہاس پر جلاو گھیراو کا واقعہ پیش آیا۔عظمی بخاری نے فوٹیج میں دکھائے جانے والے ایک بچے کے واقعے کا بھی ذکر کیا، جسے خیبر پختونخوا سے کام کے لیے لایا گیا تھا، اور کہا کہ یہ شرم کی بات ہے کہ بچہ اپنے صوبے میں بھی چائلڈ لیبر پر مجبور ہے اور روزگار نہیں ملا۔