اسلام آباد( پاکستان خبر) وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ذیلی ادارے پاکستان کونسل فار رینوایبل انرجی ٹیکنالوجیز (پیکرٹ) کے ایک اہم ترقیاتی منصوبے میں مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق فاسٹ ٹریک کی لیب عمارت کی تعمیر کے لیے مختص سرکاری فنڈز میں مبینہ خردبرد اور بدانتظامی سامنے آئی ہے، جس پر وزارت نے سخت نوٹس لے لیا ہے۔دستیاب سرکاری دستاویزات کے مطابق سیکرٹری وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی منظوری سے پیکرٹ کے فنڈز میں ہونے والی بے ضابطگیوں کی فوری تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ آئندہ کارروائی میں ذمہ داروں کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے تاکہ منصوبے میں شفافیت اور سرکاری وسائل کے مثر استعمال کو یقینی بنایا جا سکے۔
پیکرٹ کے ترقیاتی منصوبے میں مالی بے ضابطگیاں، وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا سخت نوٹس
1 ہفتے قبل