لاہور ( شوبز ڈیسک) سینئر اداکار فیصل قریشی نے سرکاری اعزاز ستارہ امتیاز نہ ملنے پر اپنے مخصوص مزاحیہ انداز میں ردعمل دیا ہے جو سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کر رہا ہے۔ایک انٹرویو کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا انہیں جلد یہ اعزاز ملنے والا ہے تو انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ وہ کسی امتیاز نامی سپر اسٹور کے باہر جا کر کھڑے ہو جائیں اور کہیں کہ انہیں ستارہ نہیں مل رہا۔اداکار نے بتایا کہ ان کا نام دو مرتبہ اس اعزاز کے لیے بھیجا جا چکا ہے مگر منظوری نہیں مل سکی، حالانکہ وہ تینتیس برس سے شوبز انڈسٹری میں کام کر رہے ہیں۔مزید گفتگو میں جب ان سے وجہ پوچھی گئی تو انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ شاید ان میں کیلشیم کی کمی ہے، اسی لیے انہیں ایوارڈ نہیں دیا جا رہا، جس پر پروگرام میں قہقہے گونج اٹھے۔