امریکی نجی جیٹ حادثے میں آٹھ افراد زخمی

2 دن قبل
امریکی نجی جیٹ حادثے میں آٹھ افراد زخمی

امریکہ، مائن( مانیٹرنگ ڈیسک) ریاست مائن کے شہر بینگر میں اتوار کی شام نجی جیٹ طیارہ ٹیک آف کے دوران حادثے کا شکار ہو گیا، جس میں آٹھ افراد سوار تھے۔ طیارہ بزنس جیٹ تھا اور حادثے کے بعد ایمرجنسی ٹیموں نے فوری کارروائی کی۔ زخمیوں کی حالت اور تعداد کے بارے میں تفصیلات ابھی غیر واضح ہیں۔بینگر انٹرنیشنل ایئرپورٹ رات بھر بند رہا اور امدادی کارروائیاں کئی گھنٹے جاری رہیں۔ حادثے کی تحقیقات FAA اور نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ کے اشتراک سے کی جائیں گی۔حادثہ شمال مشرقی امریکہ میں جاری شدید برفانی طوفان اور حدِ نگاہ کم ہونے کے دوران پیش آیا۔