دبئی اور شارجہ بھی لانڈھی یا کورنگی جیسے لگتے ہیں:حنیف راجہ

1 گھنٹے قبل
دبئی اور شارجہ بھی لانڈھی یا کورنگی جیسے لگتے ہیں:حنیف راجہ

کراچی ( شوبز ڈیسک)عالمی شہرت یافتہ کامیڈین حنیف راجہ نے کہا ہے کہ دنیا کے کئی ممالک گھومنے کے بعد بھی دبئی اور شارجہ ان کے لیے ایسے لگتے ہیں جیسے وہ لانڈھی یا کورنگی جا رہے ہوں۔اداکار نے نجی اخبار کے ڈیجیٹل میڈیا سے گفتگو میں اپنے کیریئر کے نشیب و فراز پر بھی کھل کر بات کی۔ حنیف راجہ نے بتایا کہ انہوں نے کیریئر کا آغاز ڈائجسٹوں میں اسکیچ لکھنے سے کیا اور ایک وقت میں ڈائجسٹ کے دفتر میں بھی کام کیا۔انہوں نے کہا کہ شہرت اور مقبولیت انہیں شادی بیاہ کے پروگراموں میں پرفارم کرنے سے ملی، جہاں وہ اسٹینڈ اپ کامیڈی کیا کرتے تھے۔ حنیف راجہ نے بتایا کہ فرید خان نے سب سے پہلے ان کی رہنمائی کی اور کمرشل شوز کی طرف توجہ دلائی، جس کے بعد وہ اسٹیج ڈراموں کی دنیا میں داخل ہوئے۔اداکار نے معین اختر اور عمر شریف کے ساتھ کام کرنے کو اپنے لیے اعزاز قرار دیا۔ ان کے مطابق عمر شریف دوسروں کے درد کو سمجھنے والے عظیم انسان تھے، جبکہ معین اختر نے انہیں اپنی ٹیم میں شامل کر کے بین الاقوامی شناخت دلائی۔انہوں نے مزید بتایا کہ اسٹیج کی دنیا میں انہیں 90 کی دہائی میں ذوالقرنین حیدر کے ڈراموں سے شہرت ملی، جن میں لیاقت سولجر، شہزاد رضا، اور علی اعجاز بھی شامل تھے۔