ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس: ایم کیو ایم لندن کے 3 کارکن ضمانت پر رہا

1 ہفتے قبل
ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس: ایم کیو ایم لندن کے 3 کارکن ضمانت پر رہا

اسلام آباد( پاکستان خبر) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل میں مالی معاونت کے کیس میں ایم کیو ایم لندن کے تین کارکنوں، شاہد عرف متحدہ، شہزاد اور ماجد، کی ضمانت منظور کر لی۔عدالت نے ملزمان کو 5، 5 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔ مقدمے میں الزام تھا کہ ملزمان نے بھارتی ایجنٹ محمد صدیق کے ذریعے بھارتی خفیہ ایجنسی را سے فنڈنگ حاصل کی۔وکلا نے عدالت کو بتایا کہ مقدمہ چھ سال قبل درج ہوا اور اب تک ملزمان کے تعلقات واضح طور پر ثابت نہیں ہو سکے۔ مزید بتایا گیا کہ رقم کی تفصیلات بھی کسی کے علم میں نہیں، اور ملزمان پر دہشتگردوں کی مالی معاونت کا الزام ثابت نہیں ہوا۔ایف آئی اے نے اس مقدمے کو 2020 میں درج کیا تھا۔