بوگوٹا( مانیٹرنگ ڈیسک) کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں کے جواب میں کہا ہے کہ اگر کولمبیا کو کسی بھی قسم کی دھمکی یا جارحیت کا سامنا کرنا پڑا تو وہ وطن کے دفاع کے لیے ہتھیار اٹھانے کے لیے تیار ہیں۔صدر پیٹرو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں کہا کہ ماضی میں انہوں نے ہتھیار نہ اٹھانے کی قسم کھائی تھی، تاہم اب ملک کی حفاظت کے لیے وہ دوبارہ یہ قدم اٹھانے پر مجبور ہو سکتے ہیں۔یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب امریکا نے ہفتے کے آخر میں فوجی کارروائی کے ذریعے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کو حراست میں لیا، جس کے بعد خطے میں سیاسی کشیدگی میں اضافہ ہوا۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کولمبیئن صدر کے بارے میں سخت اور توہین آمیز الفاظ استعمال کرتے ہوئے انہیں خبردار کیا تھا کہ وہ اپنی خیر منائیں۔
کولمبیا وطن کے دفاع کے لیے ہتھیار اٹھائے گا: صدر گستاوو پیٹرو
3 ہفتے قبل