بیجنگ( مانیٹرنگ ڈیسک) چین نے قومی سلامتی کے خدشات کے پیشِ نظر اپنے ملک کی کمپنیوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ امریکا اور اسرائیل کی تقریبا 12 سائبر سیکیورٹی کمپنیوں کے سافٹ ویئر کا استعمال بند کر دیں۔چینی حکام کے مطابق اس سافٹ ویئر کے ذریعے حساس اور خفیہ معلومات بیرونِ ملک منتقل ہونے کا خدشہ ہے، اسی لیے بیجنگ مقامی متبادل ٹیکنالوجی اپنانے کی پالیسی پر تیزی سے عمل کر رہا ہے۔ذرائع کے مطابق پابندی کے دائرے میں امریکی کمپنیوں میں براڈکام کی VMware، پالو آلٹو نیٹ ورکس اور فورٹینیٹ شامل ہیں، جبکہ اسرائیلی کمپنیوں میں چیک پوائنٹ سافٹ ویئر ٹیکنالوجیز پر پابندی عائد کی گئی ہے۔اس فیصلے کے فوری اثرات بھی دیکھنے کو ملے، جہاں امریکی کمپنیوں کے شیئرز میں کمی دیکھی گئی، جس میں براڈکام اور پالو آلٹو نیٹ ورکس کے حصص میں ایک فیصد سے زائد اور فورٹینیٹ کے شیئرز تقریبا تین فیصد گر گئے۔چینی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بیجنگ مغربی ٹیکنالوجی کے ممکنہ ہیکنگ خطرات سے بچنے کے لیے خود انحصاری کی پالیسی پر گامزن ہے، جس کے تحت بڑے مقامی سائبر سیکیورٹی ادارے جیسے 360 سیکیورٹی ٹیکنالوجی اور نیوسافٹ آگے بڑھ رہے ہیں۔
چین نے امریکی و اسرائیلی سافٹ ویئر پر پابندی عائد کر دی، مقامی متبادل اپنانے کا فیصلہ
1 ہفتے قبل